چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سائفر کہانی سچی تھی یا جھوٹی؟ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کو انویسٹی گیشن کی اجازت مل گئی۔
لاہور ہائی کورٹ نے سائفر تحقیقات پر جارہ کردہ حکم امتناع واپس لے لیا۔
عدالت عالیہ لاہور نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سائفر تحقیقات سے متعلق فیصلہ سنادیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفر کو بنیاد بناکر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا۔