کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کے شہربنگلور میں جاری ایک اجلاس میں حزب اختلاف کی 26جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ ان کےاتحادی گروپ کا نام انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنز (انڈیا) ہوگا۔ کانگریس کی زیرقیادت یہ اپوزیشن گروپ پہلے یو پی اے کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اب تمام اپوزیشن جماعتیں انڈیااتحاد کا حصہ ہوں گی۔ خیال رہے کہ بنگلور میں اپوزیشن کا اجلاس جاری ہے۔ 17 جولائی کو اجلاس کا پہلا غیر رسمی دن تھا ۔ گزشتہ روز باضابطہ اجلاس میں گرینڈ الائنس کے نام پر بات ہوئی،اور سب نےانڈیانام پر اتفاق کیا۔