ایشیا کپ کا شیڈول جیو نیوز کو موصول ہوگیا جس کا باضابطہ اعلان چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آج شام کریں گے۔
ملتان اور لاہور میں ایشیا کپ کے 4 میچز ہوں گے جبکہ 17ستمبر کو فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق 30 اگست کو پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں ہوگا جس کے اگلے دن دونوں ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو روانہ ہوں گی۔
ایشیا کپ میں31 اگست کو سری لنکا اور بنگلادیش کا میچ کینڈی میں ہوگا جبکہ یکم ستمبر کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
یکم ستمبر کو سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچیں گی۔
ٹورنامنٹ میں 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے دمیان میچ کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ 3 ستمبر کو لاہور میں افغانستان اور بنگلادیش کا میچ ہوگا اور 4 ستمبر کو کینڈی میں بھارت اور نیپال کا میچ شیڈول ہے۔
پانچ ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گی جبکہ 9 اور 10 ستمبر کو کینڈی میں سپر فور مرحلے کے دو میچ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم سپر فور مرحلے کا میچ کھیلنے دوبارہ لاہور بھی آئے گی۔