کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کنوینر پارلیمانی کمیٹی جماعت اسلامی کراچی جنید مکاتی نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز ٹرانزیشن آفیسرز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیئے گئے تاحال ٹاؤن چئیرمین بے اختیار ہیں، ٹرانزیشن آفیسرز کا ٹاون اور یوسی چیئرمین کو چارج دینے سے گریز ، ڈی ایم سی ایسٹ کے ٹیکس کی غیر قانونی وصولی بھی شروع کر دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ کے ٹرانزیشن آفیسر نوید کولاچی نےڈسٹرکٹ ایسٹ کے تمام امور بند کررکھے ہیں، بارشوں اور محرم الحرام کے حوالے سے کوئی تیاری نہیں کی جارہی ہے، اپنے بیان میں جنید مکاتی کاکہناہے کہ ٹرانزیشن آفیسرز نہ ہی ڈی ایم سی ایسٹ کے اندرونی نالوں کی صفائی کروا رہے ہیں نہ ہی امام بارگاہ کے باہر سڑکوں کی تعمیر کروا رہے ہیں اسٹریٹ لائٹس کا کوئی انتظام نہیں کیاجارہا صرف نمائشی دورے جاری ہیں ، جنید مکاتی کاکہنا ہے کہ ٹرانزیشن آفیسر نے ڈی ایم سی ایسٹ کے سال 2023 سال 2024 کے ٹیکس کی وصولی بھی شروع کر دی ہے جوکہ غیر قانونی ہے۔