• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMFشرائط پر سولر سمیت کسی شعبے کو ٹیکس استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا، FBR

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر سولر سمیت کسی شعبے کو ٹیکس استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا، تقریباً ڈھائی ہزار اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آر کو فنانس بل سے متعلق 97 سفارشات موصول ہوئیں، ایف بی آر نے سینیٹ کی77 سفارشات کو فنانس بل کا حصہ بنایا، سینیٹ کی 15 سفارشات پر جزوی طور پر عمل کیا،6 سفارشات کو مسترد کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید