• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ  گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی عمران سے پھر ملاقات

راولپنڈی (ایجنسیاں)بانی تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے ایک اور طویل ملاقات کی ہےجبکہ بیرسٹرگوہر نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ عمران خان سے ملاقات میں انہوں نے احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست کی ہے ‘

 انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مذاکرات یا رابطوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی ۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان سے گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی ۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات 2گھنٹے جاری رہی جس کے بعد علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر جیل سے واپس روانہ ہو ئے۔

اہم خبریں سے مزید