اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبرکو اسلام آباد میں دھرنے سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نےاسلام آباد میں رینجرز اوراضافی ایف سی تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کےتحت یہ منظوری دی،تعیناتی کا اطلاق 22 نومبر سے ہوگا ،حکو متی ذرائع کے مطا بق رینجرز اوراضافی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کا اطلاق 22نومبر 2024سے ہوگا۔
وفاقی حکومت نے چیف کمشنر اسلام آ باد کی جانب سے لکھے گئے خط پرانسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کےتحت یہ منظوری دی ہے۔
اسلام آباد میں پنجاب اور سندھ رینجرز کے اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی۔
اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار اہلکاروں کی خدمات مانگی تھیں۔رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی مکمل اینٹی رائٹ کیٹس کے ساتھ مانگی گئی تھیں۔
اسلام آباد پولیس نے 22 نومبر سے رینجرز اور اضافی ایف سی کی خدمات مانگی تھیں۔ اسلا آباد پولیس نے پاک رینجرز کے 5 ہزار اہلکاروں کی خدمات مانگی تھیں۔