ایبٹ آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کارکردگی پر تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتا تو خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی‘ماضی کے غلط فیصلے پر ڈٹے رہنا بے وقوفوں اور جاہلوں کی نشانی ہے‘ پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتے‘کارکردگی کا پیمانہ اور معیار رکھتے تو ہمیں طعنے نہ ملتے۔
ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیرافضل مروت کا کہناتھاکہ خیبر پختونخوا میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت بنی ہے، اس بار کارکردگی دکھانا ہو گی۔
ماضی میں ناکامیاں رہی ہیں تو انہیں ہمیں تسلیم کرناہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی زبان پر کنٹرول نہ ہونے کی بیماری کی وجہ سے پارٹی کے اندر بھی مار پڑتی ہے۔