• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان مایوس نہ ہوں ہم سب ایک مضبوط ملک و قوم بنائینگے، شرجیل میمن

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سینئر صوبائی وزیر اطلاعات‘ ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ طلباءہمارے مستقبل کے ہیروز ہیں‘ پوری دنیا میں نوجوان نسل نئے آئیڈیاز کے ساتھ نئے حل سامنے لا رہے ہیں‘ ہمیں چاہئے کہ اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ہمارے نوجوان بھی آگے بڑھ کر ملک و قوم کا نام روشن کریں‘ نوجوان مایوس نہ ہوں ہم سب ایک مضبوط ملک و قوم بنائیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حکومت سندھ نوجوانوں کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور بی آئی ایس پی کے تحت نوجوانوں کو اسکلز سکھائے جارہے ہیں‘ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں حکومت سندھ ایسے مزید منصوبے لائے گی جس کے تحت ہمارے نوجوان عزت سے اپنا روزگار کرسکیں گے۔ اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد میں فیکلٹی آف سول انجینئرنگ سائنس کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد کے لئے اچھا کام کررہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے طلباءکے اسٹالز دیکھے اور ہمارے طلبا بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور نئی چیزیں سامنے لا رہے ہیں‘ ہمیں اپنے نوجوانوں کے لئے مواقع پیدا کرنے چاہئیں تاکہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مثبت استعمال کریں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں یلو لائن اور ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام چل رہا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ حیدرآباد کو بھی بی آر ٹی دی جائے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ڈبل ڈیکر بسز بھی سندھ صوبے میں شروع کی جائے، نوجوانوں کے روزگار کیلئے ای وی ٹیکسیز بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔  نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیز دی جائیں گی تاکہ وہ عزت سے اپنا روزگار کرسکیں۔
اہم خبریں سے مزید