اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانےنے خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں کے مالی خیل میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں بارہ سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ سفارتخانہ کے بیان میں حکومتِ پاکستان، افواج، عوام اور شہداء کے خاندانوں سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔