• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 11پیسے تک مہنگا ہو گیا،یورو کی قیمت میں 39پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.11 روپے بڑھ گئی،بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کے اضافے سے 277.80روپے سے بڑھ کر 277.90روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 278.00 روپے پر برقرار رہی، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 9پیسے کے اضافے سے 277.04 روپے سے بڑھ کر 277.13روپے اور قیمت فروخت 11پیسے کے اضافے سے 278.88روپے سے بڑھ کر 278.99روپے ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید