• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عدالت پیش نہیں ہوتے تو ضمانت منسوخ ہوسکتی ہے، عطاء تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہونے پر جیوکی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو ضمانت کینسل بھی ہوسکتی ہے،ان کا احتجاج پرامن ہوگا اس کی گارنٹی کون لے گا، تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ کسی اور کیس میں گرفتار نہیں کیا جاتا تو مذاکرات کے اچھے آغاز کا یہ نقطہ ہوسکتا ہے،تجزیہ کار شہزادا قبال نے کہا کہ فی الحال جو سیاسی حالات سامنے ہیں اس میں عمران خان کی رہائی ممکن نظر نہیں آرہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ مقدمے کی سماعت ٹرائل کورٹ کی سطح پر ہو رہی ہے ۔آج کورٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو ضمانت کینسل بھی ہوسکتی ہے۔ مقدمہ ابھی آگے چلنا ہے اور نو مئی کی جو آٹھ ایف آئی آر ہیں اس میں ضمانت نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے ان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔ بشری بی بی پیش نہیں ہو رہی ہیں ان کے وکلا کی طرف سے تاریخ لے لی جاتی ہے۔ان کا احتجاج پرامن ہوگا اس کی گارنٹی کون لے گا۔ اپیکس کمیٹی میں گنڈا پور شریک تھے ان سے بات کا چینل ہر وقت کھلا رہتا ہے ۔ان کی کوشش ہوتی ہے اداروں کو سیاست میں دھکیلا جائے جو صحیح نہیں ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن نو مئی اور ان کا ماضی دیکھتے ہوئے کوئی اچھی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔میزبان کے سوال فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے گفتگو ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کل تک آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہوگا۔جواب میں تجزیہ کار شہزادا قبال نے کہا کہ فی الحال جو سیاسی حالات سامنے ہیں اس میں عمران خان کی رہائی ممکن نظر نہیں آرہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید