• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں شدید طوفان، ٹینس بال جتنے اولے پڑنے سے 100 افراد زخمی

اٹلی کے شمالی شہروں اور دیہات میں ٹینس بال کے جتنے اولے پڑنے کی وجہ سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اولوں کا قطر 10 سینٹی میٹر تھا، مقامی حکام بھی ششدر رہ گئے۔

ایمرجنسی سروسز نے 500 سے زائد کالز موصول کیں جس میں شہریوں نے مدد کی درخواست کی تھی۔

بڑے بڑے اولوں اور اس کے بعد کے نقصان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

اچانک آنے والے طوفان میں کئی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور متعدد درخت گرگئے۔

مقامی عہدیدار نے کہا کہ خراب موسم کی لہر نے پہلے پہاڑی علاقوں پر اثر ڈالا اور اب میدانی علاقوں میں بھی اثرانداز ہو رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں ہوا کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔

اطالوی اخبار نے لکھا کہ درخت، دانتوں میں خلال کرنے والی باریک لکڑی کی طرح ٹوٹ گئے، کئی گھروں کی دھاتی چھتیں اڑ کر سیکڑوں میٹر دور جاگریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید