یریوان (اے ایف پی) آرمینیاکے وزیر اعظم نکول پشینیان نے جمعہ کو آذربائیجان کے ساتھ نئی جنگ کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے باکو پر آرمینیائی آبادی والے علاقے ناگورنو کاراباخ میں "نسل کشی" کا الزام لگایا۔باکو اور یریوان پہاڑی علاقے پر دو جنگیں لڑ چکے ہیں اور امن معاہدے پر دستخط ایک خاصی مشکل دکھائی دیتی ہے ۔ یورپی یونین، امریکہ اور الگ الگ روس کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت میں بہت کم پیش رفت ہوئی ہے یہ بات آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان نے اے ایف پی کو بتائی ، "جب تک امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے ہیں اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں سے اس طرح کے معاہدے کی توثیق نہیں کی گئی ہے۔