• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعد کسی جگہ پانی جمع نہیں ہوا، ترجمان میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن جھوٹ بول کر شہریوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں،بارش کے بعد شہر میں کسی بھی جگہ پانی جمع نہیں ہوا، حافظ نعیم ذاتی انا کے سبب میئر کے مثبت کاموں کو سراہنے کی بجائے اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سرجانی اور ضلع وسطی کے کچھ علاقوں میں گرین لائن کی وجہ سے بعض مقامات پر پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئیں، جس پر فوری ایکشن لے کر نکاسی آب یقینی بنایا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید