• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارسی مارکیٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر 50سالہ شمع افروز زوجہ عالمگیر جاں بحق ہوگئی ، صدر زینب مارکیٹ ٹریفک چوکی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 7سالہ آرین ولد یونس جاں بحق ہوگیا، کلفٹن تین تلوار کولمبس ٹاور فلیٹ کے اندر کرنٹ لگنے سے 50 سالہ حمیرا زوجہ اشرف جاں بحق ہوگئی ، اورنگی ٹائون خیرآباد امن چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا65 سالہ راہگیر جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا،فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ،آئی سی آئی پل نیٹی جیٹی چڑھتے ہوئے ٹر یلر دیوار سے ٹکرا نے کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا ، دریں اثنا گلزار ہجری اسکیم 33 گلی میں واقع گھر میں ملنے والی 30سالہ عبداللہ ولد رانا شہزاد کی4روز پرانی پھندا لگی لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی گھر میں اکیلا رہ رہا تھا بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ زندگی کی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے مبینہ خود کشی کی ہے ،علاوہ ازیں لیاقت آباد 9 نمبر اسلم مسجد کے قریب سے70 سالہ محمد افضال کی لاش ملی ، پرانا گولیمار لیاری ایکسپریس وے ندی کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لا ش ملی، گارڈن پاکستان کوارٹر کے قریب کچرا کنڈی سے35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید