کراچی (اسٹاف رپورٹر) دیوانی (سول ) مقدمات ہائی کورٹ سے ماتحت عدالتوں میں منتقلی کے معاملے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، دائر درخواست میں سہیل حمید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سول مقدمات کی سماعت کا اختیار ہائی کورٹ کو وفاق نے دیا تھا۔