کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے افغان بستی میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو سر پر گولیاں مار کرقتل کردیا،تفصیلات کےمطابق سہرب گوٹھ تھانہ کی حدود افغان بستی کچی آبادی میں بدھ کی صبح مسلح ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی ہلاک ہوگئے ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاشوںکو اسپتال منتقل کیا جہاں پر مقتولین کی شناخت 55 سالہ محمد اعظم ولد حاجی عبدالغفور اور 45 سالہ گل زوجہ محمد اعظم کے ناموں سے شناخت ہوئی،پولیس کاکہناہےکہ مقتول محمد اعظم پیشہ سے مزدور اور گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا اور اس نے 2شادیاں کررکھی تھیں ایک بیوی ی پاکستان میں اور دوسری افغانستان میں اور دونوں سے انکے 5،5بچے ہیں،واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ایک نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کر دونوں میاں بیوی کو سر میں گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔