کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے سابق اراکین کی جماعت اسلامی میں شمولیت،ادارہ نورحق میں ان کے اعزاز میں استقبالیہ میں کراچی جمعیت سے گزشتہ 2سال میں فارغ ہونے والے ارکانِ نے شرکت کی جو جامعہ کراچی سمیت مختلف پروفیشنل یونیورسٹیز ودیگر اداروں میں زیر تعلیم رہے ، امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے سابق اراکین جمعیت کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا بھرپور خیر مقدم کیا ۔