کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کےاینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مبینہ طور پر صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے لاشاری گینگ کے سرگرم کارند ے عبدالواحد یار محمد کو تھانہ سائٹ اے کی حدود حبیب چورنگی قبر والی گلی میں مبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا،ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم کراچی سے کاریں چھیننے / چوری کر نے کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث تھا اور اس سے قبل بھی قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا تھا ،ملزم کے قبضے سے تھانہ شارع نور جہاں کی حدود سے چوری شدہ گاڑی اور 30 بور پستول برآمد کیا گیا ہے ،ملزم کے خلاف صوبہ پنجاب کے ضلع بہالپور کے تھانہ اوچ شریف میں سنگین نوعیت کے 25مقدمات درج ہیں ۔