• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائی جناح کا اسلام آباد اور کوئٹہ کیلئے پروازوں کا آغاز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کی سستی ایئر لائن فلائی جناح نے اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان بھی پروازوں کا آغاز کر دیا، آج (اتوار کی) دوپہر اس سلسلے کی پہلی فلائٹ آپریٹ کی گئی۔

ترجمان فلائی جناح کے مطابق اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان ہفتہ وار 5 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

اسلام آباد اور کوئٹہ کے نئے روٹ پر فلائی جناح کی پہلی پرواز 9P858 نے اتوار 11 بج کر 25 منٹ پر بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔

انتظامی معاملات کی وجہ سے یہ پرواز 40 منٹ کی تاخیر سے دوپہر 12 بج کر 5 منٹ پر منزل کے لیے روانہ ہوئی۔

ایئر لائن کی جانب سے اس سیکٹر پر ایئر بس اے 320 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان فلائی جناح کے مطابق دونوں شہروں کے درمیان مسافروں کو فضائی سفر کا ایک نیا موقع فراہم کیا جا رہا ہے، مسافر سستی سفری سہولتوں کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائی جناح کسی بھی اکانومی کیبن کے مقابلے میں زیادہ کشادہ نشستیں اور اسکائی کیفے کے آن بورڈ مینو کے ذریعے سستا، معیاری اور اپنی مرضی کا کھانا بھی فراہم کر رہی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید