کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فلائی جناح نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھا دی ،تفصیلات کے مطابق ،پاکستان کی نئی نجی ایئر لائن،فلائی جناح نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے،جو کہ یکم جون2023سے نافذالعمل ہوگا۔ایئر لائن اب کراچی اور اسلام آباد کے درمیان مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتہ میں تین پروازیں چلائے گی۔فلائی جناح ترجمان کے مطابق موسم گرما کی وجہ سے ان دو بڑے شہروں کے درمیان سستی اور قابل بھروسہ فضائی سفر کی طلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،فلائی جناح کا مقصد کنیکٹیویٹی کو بڑھانا اور کاروبار و تفریح کی غرض سے سفر کرنے والے مسافروں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ہموار اور خوشگوار سفر کے تجربہ کو یقینی بنانا ہے۔