گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے اور دیگر امور بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ شہر کی ترقی میں وفاقی فنڈنگ کا اہم کردار ہے۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی شہر میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے کارپیٹنگ کی جا رہی ہے۔