کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران عراق سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سمیع اللہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم جولائی 2022 میں ایران گیا تھا.ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے عراق کا ویزا حاصل کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید