• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تیزی کا تسلسل برقرار، 265 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، معاشی اور سیاسی صورتحال میں بہتری کے مثبت اثرات ،تیزی کا تسلسل برقرار، کے ایس ای 100انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ، 60.22 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 29 ارب 85 کروڑ 83 لاکھ روپے کا اضافہ ،کاروباری حجم بھی34.26فیصد بڑھ گیا، بدھ کو بھی مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی ، ٹریڈنگ کا آغاز ہی تیزی پر ہوا ۔