• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، 24 سے زائد ڈاکوؤں کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گزشتہ روز تھانا ماچھکہ کے علاقے کچہ کشمور میں ہونے والے پولیس مقابلے میں شامل 24 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رحیم یار خان پولیس کے مطابق 24 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اور پولیس پر فائرنگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کچہ کشمور میں پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

ہلاک ڈاکوؤں میں اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو اندھڑ بھی شامل تھا۔

پولیس کے مطابق جانو اندھڑ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔

قومی خبریں سے مزید