ایوانِ صنعت و تجارت شیخوپورہ کے صدر منظور ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اب شفاف ٹیکس اکٹھا کیے بغیر نہیں چل سکتا۔
ایک بیان میں منظور ملک نے کہا ہے کہ تمام سیکٹرز سے اب ٹیکس لینا ہی ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر اب بھی چھوٹ کا سلسلہ جاری رہا تو ڈیفالٹ کی طرف جائیں گے، سیاسی دباؤ پر ایف بی آر سارا بوجھ عام آدمی پر ڈالتا جا رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکس اکٹھا کرنے میں دنیا میں سب سے پیچھے ہے۔