ریاض (شاہد نعیم)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز 100ارب شیکل (27 ارب ڈالر) کی لاگت سے سے ریل نیٹ ورک کے توسیعی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیل کے مضافاتی علاقوں کو میٹروپولیٹن تل ابیب سے مربوط کیا جائے گا اوراسی کے ذریعے مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ زمینی رابطہ قائم کیا جائے گا،نیتن یاہو نے یہ بات اسرائیلی کابینہ کے اتوار کو ہفتہ وار اجلاس میں کہی ہے۔