وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پڑوسی ملک کو مذاکرات کی دعوت پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو براہ راست بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہئیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان بھارت مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔
پاکستان میں الیکشن سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت کسی ملک میں کسی سیاسی رہنما یا جماعت کی طرفداری نہیں کرتے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم آزادانہ صاف اور شفاف انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔