• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادریونیورسٹی کا لاہور میں قیام ناانصافیوں کا تسلسل ہے‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے ترجمان نے کہاہے کہ لاہور میں پاک چائنا گوادر یونیورسٹی کے قیام سے متعلق قرارداد کی قومی اسمبلی سے منظوری اسلام آباد کی استحصالی قوتوں کا بلوچ قوم کے ساتھ جاری منفی رویوں اور ناانصافیوں کا تسلسل ہےاسلام آباد مائنڈ سیٹ بلوچ قوم کو محکوم رکھنا چاہتا ہے مگرہم اس کیخلاف ہرسطح پرجدوجہد کرینگے ترجمان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں موجود بلوچ قوم پرستی کے نعرے لگانے والے وقتاً فوقتاً اپنا اپنا حصہ لے کر وزارت کے مزہ لے رہے ہیںانہیں بلوچ قوم اوربلوچستان کی کوئی پروا نہیں یہ ذاتی مفادات کے دفاع کیلئے ایوان میں بیٹھے ہیں پنجاب میں 25 نئی یونیورسٹیاں بنانے کا بل قومی اسمبلی سے منظور دیگرصوبوں کوترقی اورتعلیمی اداروں سے دوررکھنے کے مترادف ہےسی پیک کے لبادے میں گوادرسمیت بلوچستان کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے گوادر کے نام پر لاہور میں یونیورسٹی کاقیام بلوچ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے سی پیک کے فوائد گوادراوربلوچستان کوملنے کی بجائےلاہور کومل رہے ہیں وسائل کے مالک بلوچ قوم بدحال جبکہ استعمار قوتیں خوشحال ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید