• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس معلومات چین کو دینے پر امریکی بحریہ کے دو اہلکار گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی بحریہ کے 2 اہلکاروں کو چین سے تعلق اور قومی سلامتی سے متعلق الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سین ڈیاگو میں بحری جہاز پر تعینات امریکی اہلکار جنچاؤ وی پر قومی دفاعی معلومات چینی حکام کو دینے کا الزام ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسرے اہلکار وینہینگ ژاؤ کو لاس اینجلس سے زیر حراست  میں لیا گیا جس پر سازش اور چینی عہدیدار سے رشوت وصولی کا الزام ہے۔

محکمہ انصاف کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے قومی سلامتی میٹ اولسن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ چین امریکی دفاعی معلومات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں امریکی اہلکاروں نے جہازوں کی تصاویر، اہلکاروں کی تربیت اور ہتھیاروں کے نظام سے متعلق حساس معلومات شیئر کی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید