• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن پر مہر ثبت کردی، حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بےایمانی، جھوٹ اور کرپشن پر مہر ثبت کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مخالفین پر بہتان تراشی، جھوٹے کیسز اور گالم گلوچ کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جج ہمایوں دلاور کو جراتمندانہ فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کی جانب سے بار بار مواقع فراہم کرنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اپنا دفاع کرنے سے بھاگتا رہا۔

قومی خبریں سے مزید