پاکستان کو 37 سال کے طویل عرصے کے بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل دلانے والے پشاور کے حمزہ خان نواں کلی میں واقع اپنے آبائی گھر پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر حمزہ خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹاٹئل جتوایا، آخری بار 1986 میں جان شیر خان نے ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے لیے جیتا تھا۔
حمزہ خان کے گھر پہنچنے پر اہل علاقہ، رشتہ داروں، کھلاڑیوں اور ان کے چاہنے والوں نے ڈھول کی تاپ پر والہانہ رقص کرکے ان کے استقبال کو چار چاند لگادیے۔