ماضی کی نامور بھارتی اداکارہ ہیما مالینی نے اپنے شوہر دھرمیندر کے نئی فلم میں شبانہ اعظمی کے ساتھ آن اسکرین رومانس اور بوسہ دینے کے سین پر لب کشائی کردی۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور شبانہ اعظمی کے بوسہ دینے کے ایک سین سے متعلق خوب باتیں کی جارہی ہیں۔
شوہر کے اس سین سے متعلق ہیما مالینی نے بلآخر لب کشائی کردی۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالینی نے اس پر اپنا ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے یوں کہا کہ ’ویسے تو میں نے یہ سین نہیں دیکھا، لیکن یقین ہے کہ مداحوں نے اسے پسند کیا ہوگا۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں دھرم جی کےلیے بہت خوش ہوں کیونکہ انہیں ہر وقت کیمرے کے سامنے رہنا بہت پسند ہے۔
ہیما مالینی کا کہنا تھا کہ گھر میں بھی بیٹھ کر وہ اپنی پرانی ویڈیو دیکھتے ہیں اور پوچھتے ہیں ’میں کیسا لگ رہا ہوں؟‘