ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی جوڈیشل ٹریننگ کے لیے نامزدگی کی۔
جج ہمایوں دلاور 13 اگست تک لندن میں ٹریننگ میں شریک ہوں گے۔
انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ہل میں ہیومن رائٹس اور رول آف لاء پر جوڈیشل ٹریننگ جاری ہے۔
ملک بھر سے مختلف ججز کو جوڈیشل ٹریننگ میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ججز کی جوڈیشل ٹریننگ کے لیے نامزدگی اور ویزا پراسس کا عمل 2 ماہ سے جاری تھا، کچھ ججز کو ویزا نہ ملنے پر دوسرے ججز کو شامل کیا گیا، پشاور میں بھی کچھ ججز کو ویزا نہ ملنے پر نام تبدیل کیے گئے۔