• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں تاخیر وفاق کیلئے خطرناک ہوگی، رضا ربانی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مردم شماری کے بعد الیکشن میں تاخیر کو وفاق کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔ 

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ الیکشن 6 ماہ مؤخر ہوں گے اور کوئی کہہ رہا ہے 7 ماہ مؤخر ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن چُپ کا روزہ توڑے اور سامنے آکر بتائے کہ حلقہ بندیوں میں کتنا وقت لگے گا۔ 

حکومتی اتحادی اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت نے مردم شماری کی منظوری دے کر جاتے جاتے بلوچستان پر ایک اور بم گرایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید