• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈکپ: حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ 

اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست علیحدہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات انٹرنیشنل اسپورٹس کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت میں سیکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں، آئی سی سی اور بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت میں پاکستان ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی حاصل ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ بھارت نے ایشیا کپ کےلیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔ ایونٹ میں پاک بھارت مقابلہ 14 اکتوبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید