سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی اے اے نے خواہش مند پارٹیوں کو 8 نومبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔