• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے اپنی شادی کی تاریخ بتادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے اپنی شادی کی تاریخ بتا دی۔

آئرا خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اپنے منگیتر نپور شکھیرے کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔ 

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ہم 3 جنوری کو شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن کس سال اس خاص تاریخ کو ہماری شادی ہوگی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

آئرا خان نے شادی کے لیے خاص تاریخ طے کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 3 جنوری ہمارے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ وہ تاریخ ہے جب ہم دونوں نے پہلی بار بوسہ لیا تھا۔

یاد رہے کہ آئرا خان نے گزشتہ سال 18 نومبر کو ممبئی میں اپنے بوائے فرینڈ نپور شیکھرے کے ساتھ منگنی کی تھی۔

منگنی کی اس تقریب میں عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید