پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد ثقلین نے کہا ہے کہ 14 کھلاڑی ایسے ہیں جو بھارت سے پہلی مرتبہ مقابلہ کریں گے۔
بھارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ثقلین نے کہا کہ بھارت کی ٹیم اچھی اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جو بہتر کھیل پیش کرے گا وہی کامیاب ہوگا۔
محمد ثقلین نے کہا کہ پاکستان ٹیم بہت عرصے بعد جارحانہ ہاکی کھیل رہی ہے، پاک بھارت ٹاکرا ہمیشہ ہی زبردست ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کوچنگ اسٹاف کو صرف 2 ماہ کا وقت ٹریننگ کے لیےملا جس میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی گئی۔
واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج چنئی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔