پاکستان نے روس سے خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی۔
ریفائنریز ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریفائنریز نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد سے زائد فرنس آئل بن رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فرنس آئل کم قیمت پر ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق 11 اور 26 جون کے 2 جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں آیا۔