• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین کیلئے اپنا سفیر مقرر کر دیا

سعودی سفیر نائف السدیری اپنی سفارتی اسناد فلسطین کے صدارتی مشیر برائے سفارتی امور ماجدی الخالدی کو پیش کررہے ہیں۔
سعودی سفیر نائف السدیری اپنی سفارتی اسناد فلسطین کے صدارتی مشیر برائے سفارتی امور ماجدی الخالدی کو پیش کررہے ہیں۔

سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین کیلئے اپنا سفیر مقرر کر دیا۔ نائف السدیری فلسطین میں غیر اقامت پذیر (نان ریزیڈنٹ) سفیر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

فلسطینی خبر ایجنسی وفا نیوز کے مطابق صدر محمود عباس کے مشیر برائے سفارتی امور ماجدی الخالدی نے سعودی سفیر نائف السدیری کی اسناد وصول کیں۔

نائف السدیری اردن میں سعودی عرب کے سفیر ہیں جنہیں سعودی حکومت نے فلسطین کیلئے غیر اقامت پذیر سفیر اور قونصل جنرل کا عہدہ بھی دے دیا ہے۔

سفیر نائف السدیری نے اپنی سفارتی اسناد اردن میں قائم فلسطینی سفارتخانے میں صدارتی مشیر ماجدی الخالدی کو پیش کیں۔

فلسطین کے صدارتی مشیر نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے فلسطین میں نان ریزیڈنٹ سفیر کا تعینات کیا جانا دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور اقوام کو مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے فلسطینی عوام اور قیادت کی طرف سے سعودی عرب کے اقدامات کو سراہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید