• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوسکا


پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 پولیس کا کہناہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ رحیم یار خان کے علاقے لغاری کالونی میں پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوجاتا ہے۔

اس سے پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں خواتین کو سر راہ ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے پے درپے واقعات کی سی سی ٹی وڈیوز سامنے آئیں تھیں۔

قومی خبریں سے مزید