• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بیٹی کو کندھے پر بٹھائے شخص کو گولی مار دی گئی

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بیٹی کو کندھے پر بٹھا کر جانے والے شخص کو گولی مار دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویش ناک جبکہ حملے میں اس کی بیٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم موٹرسائیکل پر سوار اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوا۔

بھارتی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ شعیب کے نام سے ہوئی ہے جو کہ تاجر ہے جبکہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان غفران اور ندیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ تیسرے ملزم طارق کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے ایک زخمی شخص کا کزن ہے اور یہ حملہ پرانی ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید