• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف و خوبرو ماڈل و اداکار بلال اشرف کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار و ہدایت کار احتشام الدین نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے صارفین کو اس خبر سے آگاہ کیا۔

انہوں نے یہ افسوسناک خبرانسٹا اسٹوری کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، انا لله و انا الیه راجعون، آپ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نماز جنازہ کی تفصیلات بھی بتائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بلال اشرف نے دعاؤں کی قبولیت کے حوالے سے ایک معنی خیز پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔


خیال رہے کہ بلال اشرف نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ سے  اداکارہ مایا علی کے مدمقابل ڈرامے میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس ڈرامے کی ہدایت کاری احتشام الدین نے انجام دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید