عالمی شہرت یافتہ گلوکار حسن جہانگیر کی امریکا میں پذیرائی جاری ہے۔ انہوں نے قونصل جنرل لاس اینجلس عاصم علی خان کے ساتھ جشن آزادی پاکستان کا کیک کاٹا۔
ہوا ہوا نغمے سے عالمی شہرت پانے والے پاپ سنگر حسن جہانگیر ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف میوزیکل شوز میں حصہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ روز قونصل جنرل لاس اینجلس عاصم علی خان نے ان کی پذیرائی کی ان کے ساتھ مل کر پاکستان کی آزادی کا کیک بھی کاٹا۔
اس موقع پر پاپ اسٹار حسن جہانگیر کا کہنا تھا کہ اپنے فن گائیکی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ایک گانے ہوا ہوا کو بالی وڈ دو درجن فلموں میں کاپی کیا گیا۔