کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی ملاقات ، نوابزادہ ہارون رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ ہفتہ کو سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سراوان ہاوس میں سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ملاقات کرکے ان سے نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ، اس موقع پر نوابزادہ میر رئیس رئیسانی ، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد و دیگر بھی موجود تھے۔