• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 25 ستمبر کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے اور اس جوڑی کی شادی کی تقریب راجستھان میں منعقد ہوگی جبکہ استقبالیہ گروگرام میں ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب، سیاستدان اور نامور بالی ووڈ شخصیات شرکت کریں گی۔

شادی کی تقریبات کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اس جوڑی کی منگنی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید