• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گھوٹکی میں فائرنگ سے باپ، بیٹے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے گھوٹکی میں فائرنگ سے باپ اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے آئی جی سندھ کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق گھوٹکی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے، آئی جی سندھ مقامی پولیس کو متحرک کریں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید