• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائستہ لودھی نے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا

شائستہ لودھی، فائل فوٹو
شائستہ لودھی، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔

شائستہ لودھی ایک کاسمیٹولوجسٹ بھی ہیں اور اب تک کئی مشہور شخصیات، سیاستدانوں اور عام لوگوں کی کاسمیٹک سرجری کر چکی ہیں۔ 

 شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے میڈیکل پروفیشن سے جُڑی ایک حقیقت کا انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اور نوجوان لڑکیاں اکثر مردوں کی طرف سے اپنی ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے ٹھکرائے جانے پر ہم جیسے ڈاکٹرز سے مدد لیتی ہیں تاکہ خوبصورت نظر آ سکیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی جانب سے عورتوں کو بتایا جاتا ہے کہ انہیں کس طرح کی ایک خاص عورت کی طرح نظر آنا چاہیئے۔

شائستہ لودھی نے کہا کہ میرے پاس اس طرح کی جو لڑکیاں یا خواتین آتی ہیں تو میں اُنہیں مشورہ دیتی ہوں کہ  وہ پہلے اس طرح کے آدمی سے اپنی جان چھڑا لیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک آدمی کا عورت کو یہ بتانا کہ اسے فلاں قسم کی ایک خاص عورت جیسا نظر آنا چاہیئے، اس کی توہین کرنا ہے۔

اُنہوں نے ایک کیس کے بارے میں بتایا کہ میرے پاس ایک مریضہ اپنے شوہر کے ساتھ آئیں تو ان کے شوہر نے مجھ سے مزاحیہ انداز میں درخواست کی کہ میں ان کی بیوی کو ایک خاص اداکارہ سے مشابہ بنا دوں۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ اس شخص کی بات سن کر مجھے غصّہ آگیا۔

اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جاتا ہے، ایسے ہی ایک اور خاتون نے اپنے شوہر سے اپنی شکل کے بارے میں طعنے سنے اور خاموش رہی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید